(ایجنسیز)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت احمد اعوان سمیت 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔
ہ واقعہ پیر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ مرکز میں واقع عدالتی کمپلیکس میں پیش آیا۔
آئی جی
اسلام آباد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آوروں کی تعداد دو تھی تاہم عینی شاہدین نے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد زیادہ تھی۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ کچہری پر ہوئے دونوں دھماکے خودکش تھے۔
پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ عدالت کے احاطے میں ہوا، جبکہ دوسرا ایک جج کے چمبر کے قریب کیا گیا۔